اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے قاری قرآن مصطفی اصفہانیاں نے انڈونشیا میں منعقد قرائت و حفظ قرآن کریم کے عالمی مقابلوں میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ یہ قرآنی مقابلے انڈونیشیا کے شہر پالمبانگ میں اختتام پذیر ہوئے،ان مقابلوں میں انڈونیشیا کے قاری نے پہلا مقام حاصل کیا۔ قرآن کریم کی قرائت و حفظ کے ان عالمی مقابلوں میں چالیس ملکوں سے تراسی قاریوں اور حفاظ نے شرکت کی تھی۔
.......
/169